عوام کا ہم پر اعتماد ہماری کامیابی ہے، نعیم بازئی

کوئٹہ:صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ عوام کا ہم پر اعتماد ہماری کامیابی ہے عوام کی بلاامتیاز خدمت نصب العین ہے ہماری پہلی ترجیح عوام کے مسائل حل کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی لنڈی کچلاک میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج ووٹ مانگنے نہیں آیا بلکہ بحیثیت وزیر عوام سے ان کے مسائل معلوم کرنے آیا ہوں کہ انہیں کیا مشکلات درپیش ہیں تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں انہوں نے کہا کہ عوام کا ہم پر اعتماد ہی ہماری بڑی کامیابی کا راز ہے عوام کی بلاامتیاز رنگ ونسل خدمت ہمارا نصب العین ہے ہماری پہلی ترجیح عوام کے مسائل حل کرنا ہے ماضی میں حلقہ کو جان بوجھ کر نظرانداز کرکے پسماندہ رکھا گیا کچھ لوگوں نے عوام سے مذہب اور قوم کے پر ووٹ لیا پھر عوام کو پانچ سال تک بے یار ومدد گار چھوڑکر غائب ہوگئے اس لئے حلقہ میں کام نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مسائل سے دوچار ہے پانچ سال بعد پھر الیکشن کے موقع پر نئے چہرے نیا نعرہ لگاکر عوام کو زئی خیلی کے نام پر تقدیر بدل دی ہے مسائل کے حل کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے منصوبے کاغذوں کی بجائے عملی طور پر زمین پر نظر آرہے ہیں انہوں نے اے ین پی میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی کے رہنماؤں نے عوام کے حقوق اور جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں جس قافلے میں عوم نے شرکت کی ہے یہ شہیدوں کی پارٹی ہے اے این پی کے ضلعی صر جمالدین رشتیاء نے کہا ہمارے رہبر باچاخان،عبدالولی خان نے عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی سوسال قبل باچا خان نے عوام سے کہا کہ ان کیلئے اسکول بنائیں گے تعلیمی ادارے نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا قوم پسماندہ رہا سترسالوں میں کبھی کسی وزیر نے اس علاقے میں قدم نہیں رکھا مگر آج ملک نعیم خان بازئی عوام کے درمیان بیٹھے ہیں عوام کا ووٹ قومی امانت ہے جس کے ذریعے قوموں کی تقدیر بدلتی ہے الیکشن سے قبل ملک نعیم خان بازئی نے جو وعدے کئے تھے کامیابی کے بعد ہر علاقے میں ترقیاتی کام جاری ہیں یہ وطن ہمارا ہے اس میں ہم بھائی چارہ امن چاہتے ہیں بے گناہ انسانوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں تقریب سے ڈاکٹر آیت اللہ خلجی، حاجی جبار کاکڑ، حاجی آصف،اخلاق بازئی، انجینئر باز محمد، حاجی عبدالمجید، تراب خان ودیگر نے خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں