بلوچستان ایک عظیم سیاسی شخصیت سے محروم ہو گیا، پرنس موسیٰ جان

منگچر:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر وخان آف قلات کے چچا پرنس موسیٰ جان بلوچ نے کہاہے کہ سردار عطا اللہ مینگل کے وفات سے بلوچستان ایک عظیم سیاسی وقبائلی شخصیات سے محروم ہوگئے ان کی وفات سے نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہوگیا ہے۔اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں کہاہے کہ جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سردار عطااللہ مینگل ایک عظیم بلوچ قوم پرست رہنما تھیان کے وفات سے بلوچستان اور بلوچ قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ان کی بلوچستان اور بلوچ قوم کے لئے عظیم قربانیاں ہیں انہوں نے اپنی زندگی بلوچستان حقوق کے حصول کی جدوجہد کے لیے وقف کر رکھا تھا ان کے اور ان کے ساتھیوں طویل سیاسی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد ایوبی آمریت کا خاتمہ، ون یونٹ کا خاتمہ ہوا اور صوبہ بلوچستان معروض وجود میں آیا وہ صوبہ بلوچستان کے پہلے وزیراعلی منتخب ہوئے ان وزارتِ اعلی کے دور میں لاکھوں سرکاری ملازمین کو ان کے صوبوں میں بھیج کر بلوچستان مستقل رہائشیوں کے لئے ملازمت کے دروازے کھولے غیر مقامی افراد کے لیے مقامی ملازمتوں پر دروازے بند کرنے کے لیے لوکل اور ڈومیسائل متعارف کرایا جس کی وجہ سے ابتک دیگر صوبوں کے شہریوں کے لیے بلوچستان میں ملازمت حاصل کرنا بند ہوا انہوں نے کہا کہ سردار عطااللہ مینگل کے وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ مدتوں پر نہیں ہوسکے گا انہوں نے سردار اختر مینگل، میر جاوید مینگل،اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں