40سال سے مسلسل جاگ رہی ہوں، چینی خاتون
چین میں ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مسلسل 40 سال سے جاگ رہی ہے جبکہ اس دوران وہ ذرا بھی نہیں سوئی۔ ہم میں سے اکثر لوگ مسلسل 24 گھنٹے نہیں جاگ سکتے اور مسلسل جاگنے کے بعد نیند کے باعث آنکھیں بند ہونے لگتی ہیں۔ تاہم چین کے صوبے ہینان سے تعلق رکھنے والی لی جین ہیہی نے کہا ہے کہ وہ 10 یا 15 دن نہیں بلکہ مسلسل 40 سال سے جاگ رہی ہیں۔ ان کی اس حیرت انگیز خاصیت سے متعلق ان کے شوہر نے بھی تصدیق کردی۔ لی کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ آخری مرتبہ اس وقت سوئی تھیں جب وہ 4 یا 5 سال کی تھیں۔ علاوہ ازیں لی جین ہیہی کے ساتھ رہنے والے ان کے پڑوسیوں نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے لی کے جاگنے سے متعلق باقاعدہ مشاہدہ بھی کیا ہے۔
Load/Hide Comments


