ترکی،منی بس اور مال گاڑی کے درمیان تصادم، 6افراد ہلاک7زخمی
ترکی میں مال گاڑی اور منی بس میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق مال گاڑی اور منی بس کا حادثہ ترک صوبے تکیر داغ میں پیش آیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے میں ہلاک فیکٹری ملازم منی بس میں سوار تھے۔ترک میڈیا کے مطابق حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں کی لاشوں اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
Load/Hide Comments


