یو این کا خصوصی امدادی طیارہ اسلام آباد سے افغانستان روانہ
اسلام آباد: نائٹڈ نیشن اورگنائزیشن(یو این او)کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر وفاقی درالحکومت سے افغانستان کے لئے روانہ ہو گیا۔یو این او کے خصوصی طیارے میں ادویات اور خوارک موجود ہیں جبکہ طیارہ اسلام آباد سے افغانستان کے شہر مزار شریف کے لیے روانہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے تین خصوصی طیارے خوراک اور ادویات لیکر وفاقی دارالحکومت پہنچے تھے جن کی آمد پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے خصوصی اجازت دی تھی۔یواین او کے طیارے خوراک اور ادویات سفارتی عملے کو افغانستان میں پہنچائیں گے جبکہ افغانستان میں خوراک پہنچانے کے لیے مزید ہیلی کاپٹرز بھی آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے۔
Load/Hide Comments


