لاہور، رشتہ دار نے خاتون سے زیادتی کے بعد آگ لگاکر نہر میں پھینک دیا

لاہور کے قریب فیروزوالہ میں خاتون کے قریبی رشتہ دار نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگاکر نہر میں پھینک دیا، پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت ارم کے نام سے ہوئی جو شریف پارک کی رہائشی ہے، انہوں نے 5 سال قبل عامر نامی شخ سے پسند کی شادی کی تھی اور خاوند بیرون ملک مقیم ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ان کا قریبی رشتہ دار کھانا کھلانے کے بہانے ساتھ باہر لے گیا اور پھر ذیادتی کے بعد خاتون کو آگ لگا کر خانپور نہر میں پھینک دیا، خاتون کے شور سے قریبی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت انہیں بچایا اور ڈی ایچ کیو شیخوپورہ منتقل کیا۔پولیس نے واقعہ کے بعد اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں