نئی دہلی فسادات، عالمی برادری کی مداخلت تک انتہائی تباہ کن نتائج ہوں گے،عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نئی دہلی میں ہونے والی حالیہ ہندو مسلم فسادات پر عالمی برادری کو خبردار کردیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے بھارتی دارالحکومت دہلی میں ہونے والے حالیہ ہندو مسلم فسادات کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نےکہا کہ ’میں پیشگوئی کررہا ہوں کہ عالمی برادری کی مداخلت تک اس طرح کے واقعات کے نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے لیے انتہائی تباہ کن نتائج ہوں گے‘۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ’ دہلی میں مسلمانوں کا قتلِ عام، پولیس اور آر ایس ایس گینگز کے ذریعے ریاستی دہشت گردی بھارت میں 200 ملین مسلمانوں کو بنیاد پرست بناسکتی ہے‘۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ’جس طرح سے ایک لاکھ کشمیریوں کی اموات اور قابض فوج کے ظلم و جبر سے کشمیری نوجوان بنیاد پرست ہوچکے ہیں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں