انتظامیہ کی افغان باشندوں کوبغیر سفر کاغذات کے کوچوں یا بسوں میں نا بٹھانے کی ہدایت
کوئٹہ: پاکستان کوسٹ گارڈز نے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان بغیر سفری دستا ویزات کے سفر کر نے والے افغان باشندوں کو کوچوں یا بسوں میں سفر نا کر وانے کی ہدایت کر دی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کو چ ما لکان اپنی کو چز میں بغیر دستاویز کے افغان شہریوں کو سوار نا کریں اگر کسی کوچ میں افغان باشندے بغیر دستاویزات کے سفر کرتے ہوئے پائے گئے تو پہلی مرتبہ کوچ کمپنی ان مسافروں کو واپس کوئٹہ پہنچانے کی پابند ہوگی اعلا میہ کے مطابق اگر کسی کمپنی کی کوچ میں دوسری مرتبہ بھی بغیر دستاویزات کے افغان باشندے سفر کرتے ہوئے پائے گئے تو مذکورہ کوچ کو تحویل میں لے کر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load/Hide Comments


