چین کے شمال مغرب میں مسلسل خشک سالی کے باعث 15لاکھ 10ہزار افراد متاثر

لان ژو :چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو میں جولائی کے بعد سے مسلسل گرم موسم اور کم بارش نے خشک سالی کو جنم دیا ہے اور یہ صورتحال جاری رہنے کی توقع ہے۔مقامی موسمیاتی بیورو کے مطابق گانسو میں خشک سالی نے 27 کانٹیز اور اضلاع کو متاثر کیا ہے، جس سے 15لاکھ 10 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں اورتقریبا 60 ہزارہیکٹرز پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔رواں سال کے آغاز کے بعد سے صوبہ میں اسی عرصہ کے مقابلے میں عام برسوں کی نسبت 14فیصد کم بارش ہوئی ہے۔ صوبائی موسمیاتی بیورو نے کہا ہے کہ وسطی اور مشرقی گانسو میں گرم موسم کے دوران بارش 50 سے 80 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔بیورو کی پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ کم بارشوں کی وجہ سے ستمبر میں خشک سالی برقرار رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں