افغانستان میں نگران حکومت کی تشکیل کا اعلان اہمیت کا حامل ہے,چین
بیجنگ :چین نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں نگران حکومت کی تشکیل اور کچھ اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے طالبان کے اعلان کو اہمیت کا حامل خیال کرتا ہے۔اطلاعات کے مطابق، طالبان نے منگل کی رات ملا حسن اخوند کو قائمقام وزیراعظم مقرر کرتے ہوئے افغانستان کی نگران حکومت کے قیام کا اعلان کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے بدھ کو ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ حکومت کی تشکیل سے افغانستان میں تین ہفتوں سے زائد جاری رہنے والا انتشار ختم ہوا ہے اور یہ افغانستان کی بحالی اور جنگ کے بعد تعمیرنوکے حوالے سے ایک ضروری قدم ہے۔
Load/Hide Comments


