اسرائیل نے برطانیہ اور اسپین کی طلب مسترد کر دی، ہمیں خود ضرورت ہے،نیتن یاہو

تل ابیب:اسرائیل نے برطانیہ اور اسپین کی طرف سے وینٹیلیٹروں کی طلب رد کر دی ہے،ہمارے ملک کو بھی وینٹیلیٹروں کی ضرورت ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے برطانیہ سے کثیر تعداد میں فرموں نے وینٹیلیٹر آلات کی خرید کے لئے اسرائیلی فرموں سے رجوع کیا ہے۔خبر کے مطابق اسرائیلی فرموں نے کووِڈ۔19 کی وجہ سے وینٹیلیٹروں کی برآمد ممنوع قرار دئیے جانے کی وجہ سے برطانوی فرموں کی طلب مسترد کر دی ہے۔اس پر برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے گذشتہ ہفتے ٹیلی فون کر کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو سے برطانیہ کو اس ممانعت سے مستثنی رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن نیتان یاہو نے "ہمارے ملک کو بھی وینٹیلیٹروں کی ضرورت ہے” کہہ کر برطانیہ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ وینٹیلیٹروں کی برآمد پر پابندی سے قبل اسپین نے بھی اسرائیل سے 30 وینٹیلیٹر طلب کئے تھے لیکن اسے بھی فراہم نہیں کئے گئے۔ان حالات میں اسپین کے وزیر خارجہ لوکا آرینچا لایا نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یسرائیل کاٹز کو ٹیلی فون کر کے یاد دہانی کروائی کہ اسپین کی طرف سے مذکورہ آلات کی طلب تل ابیب انتظامیہ کی طرف سے عائد کردہ پابندی سے قبل کی گئی ہے۔مذاکرات میں لایا نے کاٹز سے مذکورہ آلات بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم تاحال اسپین کو آلات فراہم نہیں کئے گئے۔چینل 13 نے کہا ہے کہ اسرائیل کی وزارت اعظمی اور وزارت خارجہ نے خبر کی تردید نہیں کی لیکن اس بارے میں کوئی بیان جاری کرنے سے گریز کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں