میانوالی، غیرت کے نام پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کر دیا

میانوالی:میانوالی میں غیرت کے نام پر بھائی نے فائرنگ کر کے 2 بہنوں کو قتل کرکے فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ پپلاں شہر کے محلہ طارق آباد میں پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر راحیل شیخ نامی نوجوان نے غیرت کے نام پر 2 بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق دونوں بہنیں شادی شدہ تھیں اور کافی عرصے سے سسرالیوں سے ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھیں۔ملزم قتل کرنے کے بعد موقعِ واردات سے فرار ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں