کابل سے غیر ملکی شہریوں کو لیکر پہلی پرواز قطر پہنچ گئی
کابل (انتخاب نیوز) افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد سے پہلی پرواز غیر ملکی شہریوں کو لیکر قطر کے دارالحکومت پہنچ گئی۔کابل ایئرپورٹ فعال ہونے کے بعد پہلی پرواز قطر ایئر ویز کے طیارے نے بھری۔ کابل سے دوحہ جانے والے طیارے میں 100 سے زائد جرمنی، امریکا، کینڈا، برطانیہ، اٹلی، ہالینڈ اور یوکرائن کے شہری موجود تھے۔علاوہ ازیں ا?ج بھی کابل سے دوحہ کے لیے ایک اور پرواز کی روانگی متوقع ہے۔ امریکا نے بھی غیر ملکیوں کے انخلا میں سہولت فراہم کرنے پر طالبان کے کردار کی تعریف کی تھی۔ادھر دوحہ میں افغانستان کے سفیر نے دعویٰ کیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے فعال ہونے کے بعد سے اب نہ صرف پروازوں کے جانے کا عمل شروع ہوگیا ہے بلکہ کابل ا?مد کا سلسلہ بھی جلد شروع ہوجائے گا۔واضح رہے کہ امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی حفاظت اور ا?پریشنل انتظامات کی ذمہ داری ترک فوج کو سونپنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں معاملات طے نہیں پاسکے تھے جس کے بعد قطر اور ترکی نے مل کر کابل ایئرپورٹ کو فعال کیا تاہم سیکیورٹی کا انتظام طالبان کے پاس ہی ہیں۔


