نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ڈھاکا سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی ہے۔ اسلام آباد پہنچنے پر مہمان ٹیم کا نجی ہوٹل میں کورونا وائرس ٹیسٹ ہوگا، کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر مہمان ٹیم کو پریکٹس کی اجازت ملے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 15 ستمبر کو انٹرا سکواڈ میچ شیڈول ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کیدرمیان پہلا ون ڈے 17 ستمبر کو ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگی جس کے میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، میچز کیلئے 25 فیصد شائقین کرکٹ کو بھی سٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچز 25، 26، 29 ستمبر، یکم اور 3 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے۔
Load/Hide Comments


