ایچ ڈی پی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی درمیان تصادم، ایک شخص زخمی
کوئٹہ کے مری آباد میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکن آپس میں لڑ پڑے، تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ اتوار کے روز کنٹونمنٹ بورڈ لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کے سلسلے میں گورنمنٹ سردار حسن موسی گرلز ڈگری کالج پولنگ اسٹیشنز میں ایچ ڈی پی اور پی ٹی آئی کے سپوٹرز آمنے سامنے آگئے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جھگڑا وارڈ نمبر تین میں قائم پولنگ اسٹیشن میں ہوا ووٹ ڈالنے آئی خاتون کا نام لسٹ میں نہ ہونے کی وجہ سے مخالف پارٹی کی خواتین کے روکنے پر مرد آپس میں گتھم گتھا ہوگئے پولیس اور ایف سی نے دونوں گروپوں کو منتشر کیا پولنگ اسٹیشن پر صبح سے ابھی تک دومرتبہ گروپوں میں تصادم ہوچکا ہے۔
Load/Hide Comments


