کورونا وائرس ،کوئیٹہ میں 5000 افراد کے ٹیسٹ کرانےکا فیصلہ

وزیر اعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقد ہ اجلاس میں کوئیٹہ میں کورونا وائرس ٹیسٹ سیمپلنگ کرانے سے متعلق امور کاجائزہ لیتے ہو ۓ فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے 5000 افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جبکہ جعفر آباد ضلع میں بھی ٹیسٹ سمپلنگ کی جاۓ گی اور روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کی تعداد میں اضافے کے لیۓفور ی طور پر مزید دو پی سی آر مشینوں کے حصول کے لیۓ این ڈی ایم اے سے رابطہ کیا جاۓ گا جبکہ مزید ٹیسٹ کٹس بھی حاصل کی جائیں گی اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور وائرس کی روک تھام کے اقدامات کا جائیزہ بھی لیاگیا محکمہ صحت کے حکام نے اجلاس کو بریفنگ دی وزیراعلئ نے اجلاس میں شریک چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر کو پی سی آر مشینوں کے حصول کے لئے چیرمین این ڈی ای اے سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں