بلوچستان، کورونا وائرس کے20کیس رپورٹ

کوئٹہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے20کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد31637ہوگئی،محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے پانچ اضلاع کوئٹہ سے 15، خضدار سے 2،گوادر، مستونگ، قلعہ سیف اللہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک مجمو عی طوپر متاثرہ افراد کی تعداد31637ہو گئی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح 3.25فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد330ہے ان افراد میں سے 7ہسپتالوں میں ز یر علاج ہیں جن میں سے 4ہائی آکسیجن فلو پر زیر علاج ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے مزید36افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحتیاب ہو نے والوں کی تعداد30965ہو گئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 342اموات ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں