کابل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آئندہ دو روز میں بحال ہوجائے گا، افغان میڈیا

کابل افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر معمول کا فلائٹ آپریشن آئندہ چند روز میں بحال ہوجائے گا۔افغان میڈیا نے ایئرپورٹ حکام کے حوالے سے بتایا کہ کابل ایئرپورٹ پرمقامی اور بین الاقوامی پروازیں 2 روزمیں بحال ہوجائیں گی۔سربراہ کابل ایئرپورٹ عبدالہادی نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ سے مقامی پروازیں شروع کی جاچکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کے لیے تکنیکی کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں