بلوچستان اسمبلی کا کل ہونے والا اجلاس اہمیت اختیار کر گیا

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس سیاسی حوالے سے اہمیت اختیار کرگیا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس یوں تو معمول کا اجلاس ہے تاہم وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد سے آج کے اجلاس کی سیاسی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے آج ہونے والے اجلاس سے متعلق سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کون شرکت کرتا ہے اور کون نہیں،آیا وزیراعلیٰ اجلاس میں آئیں گے یا نہیں اور اسمبلی کی راہداریوں، چیمبرز میں کس،کس کے رابطے ہوتے ہیں یہ دیکھ کر آنے والے دنوں کے حوالے سے بہت سی اہم سیاسی پیش رفت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے واضح رہے کہ رواں سیشن کا آج آخری اجلاس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں