کورونا وائرس: برطانیہ میں اقلیتی برادریاں کیوں زیادہ متاثر ہو رہی ہیں؟


لندن:برطانوی حکومت کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وِٹی سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ سیاہ فام، ایشائی اور دیگر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس وبا سے زیادہ متاثر کیوں ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے پبلک ہیلتھ انگلینڈ کو اس معاملے کو ’تفصیل سے دیکھیں‘ اور انھیں رپورٹ کریں۔تحقیق کے مطابق برطانوی ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے انتہائی بیمار مریضوں کی کل تعداد کا ایک تہائی حصہ اقلیتی برادرایوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ہے۔کرس وِٹی کا کہنا تھا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے کہ اقلیتی برادری کے افراد اس بیماری کا شکار ہو کر ہلاک ہو رے ہیں۔دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ ان برادریوں کے افراد’ کی ورکر‘ ہیں یا کم آمدنی والی ایسی نوکریاں کرتے ہیں جن میں وہ پبلک سے رابطے میں ہوتے ہیں اور اس وجہ سے ان میں وائرس پھیلنے کے خدشات زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ ان برادریوں میں صحت کی وجوہات جیسے ذیابطیس اور بلڈ پریشر بھی اس کی وجہ ہو سکتی ہے۔