ووٹ کو عزت نہ دینے کی صورت میں آج ملک اقتصادی سیاسی اور سماجی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب ہے،مولانا فضل الرحمان

لورالائی:جے یو آئی کے مرکزی امیر و پی ڈ ی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ووٹ کو عزت نہ دینے کی صورت میں آج ملک اقتصادی سیاسی اور سماجی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب ہے جمہوریت یرغمال ہے پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹییمپ بنا دیا گیا ہے ملک میں قانون سازی زیرو ہے تمام تر قوانین کو صدرارتی آرڈینیس کے زریعے نافذ کئے جارہے ہیں۔یہ بات انہوں نے لورالائی میں جمعیت کے ضلعی نائب امیر مولانا عاصم لونی کے جانب سے عیشائیہ کے موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اسمبلی میں اکثریت حاصل نہیں ہے تنکے کے سائے یہ جعلی حکومت قائم ہے الیکشن کمیشن کو نادرہ کے ماتحت کرنا ایک ائینی ادارے کا مذاق اور اسکی مسلمہ حیثیت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے ای وی ایم کے قانون اور میڈیا ڈویلپمنٹ سمیت دیگر قوانین کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاس کرنے کی کوشش عمران خان کے آمرانہ زہنیت کی عکاسی کرتا ہے کسی ایشو کو اسمبلی میں زیر بحث نہیں لایا جارہا تمام بلز کو بلڈوزر کرکے پاس کرنا پارلیمانی جمہوریت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کٹھ پتلی حکومت کے خاتمہ کیئے بغیر ملک مسائل سے نہیں نکل سکتا ہم موجودہ ناجائز جعلی اور غیر ائینی حکومت کو سرے سے تسلیم ہی نہیں کرتے 2018 کے فراڈ الیکشن کو اسی وقت ہی ہم نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا ہم نے تو اسمبلی حلف اٹھانے سے بھی صاف انکار کردیا تھا لیکن میاں نواز شریف اور دیگر جماعتوں نے ہماری بات نہیں مانی ہمارے موقف کو مان لیا گیا ہوتا تو یہ حکومت بن ہی نہ پاتی انہوں نے کہا کہ حکومت نہیں چل رہی الیکشن کیلئے حالات ساز گار بنا نے کی کوشش کر رہے ہیں الیکشن میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کو زیادہ ترجیح دینگے ملک میں مہنگائی نے سوسالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے عمران خان اپوزیشن میں کہا کرتے تھے کہ جب ملک میں ڈالر پیٹرولیم مصنوعات بجلی گیس مہنگی ہوجائے تو سمجھ لیں کہ وزیر اعظم چور ہے لیکن آج ڈالر کی اونچی آڑان اور ظالم مہنگائی کا سو سالا ریکارڈ ٹھوٹ چکا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا میں اکیلا ہوتا جارہا ہے اسکی دنیا میں بالدستی کی گرفت کمزور ہوتی جارہی ہے پاکستان کو بحیثیت ریاست افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرلینا چاہیے ہم اشاروں کی سیاست کے قائل نہیں بلکہ ہوش وہواس میں ملک و قوم کی تقدیر کے فیصلے کرتے ہیں جے یو ائی کامستقبل روشن ہے اور ہم منظم انداز میں اپنی تحریک کو دوام دے رہے ہیں مستقبل ہمارا ہے ملک بھر سے اہم سیاسی شخصیات ہمارے اصولی سیاست سے متاثر ہوکر ہمارے قافلے میں شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں اس موقع پر جے یو ائی کے ضلعی امیر مولانا فیض اللہ اور دیگر صوبائی و مرکزی رہنما بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں