کسٹم عملے کی بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ ناکام
کوئٹہ:کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس محمد اسماعیل کے مطابق گزشتہ روز کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے ایئر پورٹ روڈ کوئٹہ پر کارروائی کی گئی اورخفیہ اطلاع پر پشاور جانے والے کنٹینر کی تلاشی لی گئی کنٹینر کی تلاشی لینے پر بڑی تعداد میں غیر ملکی میٹرس اور موٹر آئل برآمد کرلیاہے بحق سرکار قبضے میں لیے گئے غیر ملکی سامان کی مالیت 3کروڑ 65لاکھ بنتی ہے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران متعدد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں محدود انسانی وسائل کے باوجود اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
Load/Hide Comments


