بلوچستان میں کورونا وائرس کے 15نئے کیسز رپورٹ
کوئٹہ بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 15 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد31766 ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے 6 اضلاع کوئٹہ سے 7، تربت سے 3،پنجگور، مستونگ سے 2,2،ژوب سے 1 کیس رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد 31766 ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے10 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 31121 ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 301ہے جن میں سے 10 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے 6کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.60فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے576 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 15 افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 533افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے344 اموات ہو چکی ہیں۔


