کچھی بولان، انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی،62000بچوں کو قطرے پلائے جائینگے
ڈھاڈر: کچھی بولان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز بروز پیر20ستمبر سے شروع ہورہا ہے جس کے دوران ضلع بھر میں 62000بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گئے آج سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت کے عملے کیساتھ علاقائی علما کرام،سیاسی نمائندے بلدیاتی نمائندے،سماجی کارکن اور میڈیا کے نمائندے انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں یہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ او کچھی میر ڈاکٹر لیاقت علی رند اور ڈی ایس وی کچھی محمد فضل باروزئی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاآج سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم میں ضلع کچھی بھر میں 62000 پانچ سال تک بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں اس موزی مرض میں پانچ سال تک کے عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں اس بیماری سے بچے عمر بھر کے لیے معزور ہو جاتے ہیں والدین اس موزی مرض سے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلوا کر چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں اور اس موزی وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے بار بار پولیو کے قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہوچکے ہیں جبکہ پاکستان پولیو سے پاک ہونے کے قریب ہے۔اگر چہ پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے بچوں کو اس اپاہج بیماری سے بچانے کے لیے ویکسینیشن ایک مثر طریقہ ہے ہر بار جب پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جاتے ہیں تو ان کے وائرس سے تحفظ میں اضافہ ہوتا ہے پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور تمام مکتبہ فکر اپنا تعاون جاری رکھیں اور اس سال بھی والدین اپنے بچوں کو تمام مہمات میں ضرور قطرے پلائیں ہر پاکستانی کا قومی فریضہ ہے کہ آپ کے اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ آپکے آس پاس کے بچوں کو بھی پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں آخر میں ڈی ایس وی کچھی فضل محمد باروزئی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلع بھر کے62000 بچوں کو گھر گھر جا کر 265 پولیو موبائل ٹیمیں پولیو قطرے پلائیں گی جس میں یو سی ایم او 36،ٹرانزٹ پوائنٹ 12 اور ایریا انچارج 65اپنے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ لیویز اور پولیس کی نگرانی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔


