قلات، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، زائد المیعاد خورنی اشیا فروخت کرنے پر تین بیکریوں سمیت تاجروں کو بھاری جرمانہ

قلات: قلات میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، ناقص صفائی اور زائد المیعاد خورنی اشیا فروخت کرنے پر تین بیکریوں کے مالکان سمیت کئی تاجروں کو بھاری جرمانہ کیا گیا ملاوٹ شدہ سینکڑوں لیٹر دودھ پکڑنے پر ضائع کر دیا گیا۔ کئی دوکانداروں کو صفائی اور زائد المیعاد خوردنی اشیاء فروخت کرنے پر وارننگ دیاگیا دوکانوں سے پکڑے گئے زائد المیعاد اور مضر صحت اشیا کو نظر آتش کر دیا گیا دوسری کاروائی میں پکڑ نے کی صورت میں انہیں بھاری جرمانہ کے ساتھ ساتھ ان کی دوکانیں سیل کیا جائیگا۔دودھ کے نام پر زہر فروخت کرنے کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائیگی شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے تاجروں کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی ملاوٹ شدہ دودھ اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی جارہے گی بہت جلد دوبارہ دوکانوں کی معائنہ کیا جائے گاان خیالات کا اظہار بلوچستان فوڈ اتھارٹی قلات ریجن کے ڈائریکٹر سجاد بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازیں انہوں نے قلات بازار کے مختلف حصوں میں چھاپے مارے اور مضر صحت اور زائد المیعاد اشیاء کو قبضے میں لیکر دوکانداروں کے بھاری جرمانہ کیا اس مو قع پر فوڈ سیفٹی آفیسر ڈاکٹر ریاض احمد فوڈ آفیسر مسلم الحق اور قلات پولیس کے جوان ہمراہ تھے کاروائی کے دوران ملاوٹ شدہ دودھ ملنے پر سینکڑوں لیٹر دو دھ ضائع کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں