ملک میں کورونا سے آج مزید 3 اموات، کل ہلاکتیں 137 اور کیسز 7236ہوگئے

آج ملک بھر سے اب تک کورونا وائرس کے 218 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک 3 بھی رپورٹ ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 137 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7236 تک پہنچ گئی۔ملک میں ہونے والی 137 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ سندھ میں 47 اور خیبرپختونخوا میں 45 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 36، بلوچستان میں 5، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں