چین میں کشتی الٹنے سے 8 افراد ہلاک،7 لاپتہ

بیجنگ :چین کے جنوب مغربی صوبے گوئے ژو میں کشتی الٹنے سے 8 افراد ہلاک اور 7 لاپتہ ہوگئے ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق صوبے گوئے ژو کیلیوپانشوئی شہر میں سے گزرنے والے دریا زانگکے میں مسافر کشتی الٹنے سے 8 افراد ہلاک اور 7 لاپتہ ہوگئے۔ساحلی گارڈز نے کہا کہ 39افراد کو زندہ بچالیا گیا جن میں سے 31 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ماہرین نے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں