ویکسین لگوانے کے باوجود ماسک پہنا ضروری ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد:،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نیعوام سے اپیل کی ہے کہ کوروناوائرس کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لئے ماسک پہنیں اور ویکسین لگوائیں۔ یہ اپیل انہوں نے پیر کو ترلائی ہیلتھ سینٹر کے دورہ کے موقع پر کی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 2 کروڑ سے زائد لوگوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، ویکسی نیشن بیماری کے مضر اثرات کو تو روکتی ہے لیکن ماسک کا استعمال ضرور کریں۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم احتیاط کریں گے تو ہی کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پا سکیں گے۔انہوں نے ترلائی ہیلتھ سینٹر کے دور ہ کے دوران دی جانے والی سہولیات اور ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں