خضدار، پنجگور تبلیغی اجتماع سے موبائل چوری کرنے والے گروہ گرفتار
کوئٹہ: لیویز فورس خضدار کی اہم کاروائی پنجگور تبلیغی اجتماع سے موبائل چوری کرنے والے گروہ گرفتار متعدد موبائل برآمد 6 ملزم گرفتار کرلیے ترجمان لیویز کے مطابق پنجگور تبلیغی اجتماع جو کہ 17 ستمبر کو شروع ہوکر آج اختتام پزیر ہوا جس میں خضدار سمیت پورے پاکستان سے فرزندان توحید نے بڑی تعداد میں شرکت کی لیویز انٹیلی جنس ٹیم کو اطلاع ملی کہ چوروں کے ایک منظم گروہ نے بڑے چالاکی سے پنجگور اجتماع میں شرکت کرنے والے متعدد لوگوں کے موبائل وغیرہ چوری کی ہیں اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) بشیراحمد بڑیچ و اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل احمد بلوچ نے تمام لیویز چوکیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ خضدار ایریا سے گزرنے نہ پائے،نائب تحصیلدار باغبانہ حبیب گچکی نائب رسالدار علی احمد کی سربرائی میں لیویز چیک پوسٹ زاوہ کے اہلکاروں نے ناکہ لگا کر سختی سے چیکنگ کی دوران چیکنگ 2D کار سے 21 عدد قیمتی موبائل برآمد ہوئے جنکی قیمت لاکھوں روپے بنتے ہیں موبائل برآمد ہوتے ہی گاڈی میں سوار 6 افراد کو شک کی بناء پر گرفتار کیا گیا بعد ازاں دوران تفتیش معلوم ہوا کہ پنجگور اجتماع میں چوری کرنے والے گروہ یہی ہیں گرفتار ملزمان میں آچر علی شرف دین،شیر محمد، جیہا خان ، صدام حسین ، علی محمد ہیں ڈپٹی کمشنر خضدار کے حکم پر پنجگور پولیس سے رابطہ کیا گیا،پنجگور پولیس ملزمان کو لینے پہنچ رہے ہیں مزید کاروائی کے لیے انھیں پنجگور پولیس کے حوالے کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر خضدار و اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے نائب تحصیلدار باغبانہ لیویز انٹیلی جنس، رسالدار علی احمد اور انکے ٹیم کو بہترین کاروائی پر داد دیتے ہوئے کہا کہ جرم جہاں بھی ہو جرم جرم ہوتا ہیں جرام پیشہ افراد کیلیے خضدار کے ایریا کو گزرگاہ کے طور پر استعمال نہیں ہونے دینگے لیویز فورس خضدار نے اپنی انہی بے مثال کارناموں سے جرام پیشہ افراد کی نیندیں حرام کی ہیں۔


