برونڈی، بار میں دستی بم دھماکہ، 2 افراد ہلاک،15 زخمی

بوجمبورا:برونڈی کے سیاسی دارالحکومت گیتیگا کے ایک بار میں دستی بم کے حملے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔وسطی برونڈی کے صوبہ گیتیگا کے صوبائی پولیس کمشنر ڈایوڈونے منیراگابا نے پیر کے روز فون پر شِنہوا کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے مقامی وقت کے مطابق رات تقریبا 8 بجے (رات 11 بجے پاکستانی وقت)گیتیگا ٹان کے مضافاتی علاقے روتیگاما کے ایک بار میں دستی بم دھماکہ کیا۔ 2 افراد موقع پر ہی ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گیتیگا ٹان کے مرکزی بس اسٹیشن کے قریب واقع بار میں مشروبات پینے میں مصروف ایک جوڑا حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔منیراگابا نے کہا کہ زخمیوں کو گیتیگا کے علاقائی ہسپتال اور صوبے کے دیگر طبی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا مزید تحقیقات کیلئے 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں