عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کی دو بارودی کشتیاں تباہ کر دیں

صنعاء:یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں مصروف سعودی عرب کی قیادت میں عرب فوجی اتحاد نے الصلیف میں حوثی ملیشیا کی جانب سے حملے کی کوشش قبل از وقت کارروائی کر کے ناکام بنائی ہے۔ دو بارود بردار کشیوں کو تباہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عرب اتحاد نے بتایا کہ حوثی الحدیدہ سے جارحانہ حملے کر کے سٹاک ہوم معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی آبنائے باب مندب اور بحیرہ احمر کے جنوب میں عالمی تجارت اور جہاز رانی کو مسلسل خطرات پیدا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں