غربت، بیروزگاری،اور مہنگائی نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی ہے، حافظ حمد اللہ

کراچی/کوئٹہ:جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما و پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان سابق سنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ملا کو مسجد کے منبر و محراب تک محدود کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی مولوی کی سیاست کو ختم کرنے والوں کی اپنی سیاسی کشتیاں ڈوب چکی ہیں آنے والا دور اسلام پسندوں کا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت طلبااسلام حلقہ چترال کراچی کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان طلباء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنونشن سے جمعیت علمااسلام اور جمعیت طلبا اسلام کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما و پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان سابق سنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم مافیااور کمیشن خوروں کا سرغنہ ہے اشیائے خردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ اور کمر توڑ مہنگائی نے غریب کو نان شبینہ کا محتاج بنایا ملک میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں حکمران دعوؤں کے ہیرو اور کردار کے زیرو ہیں انہوں نے کہا کہ لارڈ میکالے اور انکے باقیات نے ملا اور مسٹر کو دست و گریبان کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر جمعیت علمااسلام اور دیگر اکابر علما کرام کی انتھک جدوجہد کی بدولت انکی یہ خواہش پوری نہیں ہوئی ملا اور مسٹر کو جی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر متحد کرکے دشمن کے تمام منصوبے خاک میں ملائے انہوں نے کہاکہ جمعیت طلبااسلام ملا اور مسٹر کا حسین گلدستہ ہے جس کی بنیاد جمعیت علما اسلام کی قیادت نے رکھی اس اسی گلدستے کا تحفظ طلبا کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ملا کو مسجد کے منبر و محراب تک محدود کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی مولوی کی سیاست کو ختم کرنے والوں کی اپنی سیاسی کشتیاں ڈوب چکی ہیں آنے والا دور اسلام پسندوں کا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں