تربت میں کارروائی، مبینہ خودکش حملہ آور سمیت 3مبینہ ملزمان گرفتار
کوئٹہ :تربت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی گوادرمیں چائینز کانوائے پر خودکش حملے میں سہولت کاری کر نے والے تین مبینہ ملزمان گرفتار، ایک مبینہ خود کش حملہ آور بھی شامل، قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق بلو چستان کے ضلع تربت میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں مبینہ خود کش بمبا رسمیت تین ملز مان کو گرفتار کر لیا گیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیاترجمان کے مطابق ملز مان رواں ماہ گوادر میں چینی بس کانوائے پر خودکش حملے کی سہولت کاری میں ملو ث تھے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ترجمان کاکہنا تھا کہ دہشت گر دی کے ان واقعات کے ماسٹر مائنڈ ہمسایہ ملک میں موجو د ہے۔
Load/Hide Comments


