پاک بحریہ اور کسٹمز نے آپریشن کے دوران 70ملین روپے کی شراب برآمد کر لی
کوئٹہ :پاک بحریہ اور کسٹمز نے سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کے دوران 70ملین روپے کی شراب برآمدکرلی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور کسٹمز کا سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیاگیا یہ آپریشن اورماڑہ کے قریب کنڈملیر کے سمندر میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن کے دوران شراب کی 5400 بوتلیں ضبط کی گئیں ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا 70.5 ملین روپے ہے منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں موثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔
Load/Hide Comments


