شہداء کربلا چہلم، موبائل سروسز بند رہیں گے

کوئٹہ:شہداء کربلا کے چہلم کی مناسبت سے آج ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی جلوس برآمد ہونگے جلوس کی سیکورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات، متعدد تھانوں کی حدود میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ہوگی،تفصیلات کے مطابق شہداء کربلاکے چہلم کی مناسبت سے آ ج کوئٹہ میں صبح ساڑھے آٹھ بجے شہداء چوک علمدار روڈ اور 9 بجے صبح ہزارہ ٹاون سے الگ الگ جلوس برآمد ہونگے شہداچوک علمدار روڈ سے برآمد ہونے والا جلوس عصر کے وقت مری آباد میں بہشت زینب قبرستان پر اختتام پذیر ہوگاجبکہ ہزارہ ٹاون سے نکلنے جلوس مغریبن کے وقت ہزارہ قبرستان میں اختتام پذیر ہوگا دونوں جلوسوں کی سیکورٹی پر پولیس کے 2000 ایف سی کے 840 اور 3 کیو آر ایف نفری تعینات ہونگی،جلوس کی سیکورٹی کے پیش نظر جلوس کے راستوں کو آج رات سیل کردیا جائے گاجبکہ 60 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کی مانیٹرنگ کی جائیگی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کی نفری بھی اسٹینڈ بائی ہوگی جلوس کے پیش نظر کوئٹہ شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پرچیکنگ اور گشت کو سخت کردیا گیاجلوس کی سیکیورٹی پرتعینات عملے میڈیا پرسن اور رضاکاروں کو خصوصی سیکورٹی پاسز جاری کئے جائیں گے جبکہ جلوس کے روٹس کے اطراف میں ڈبل سواری پرپابندی عائد ہوگی۔ جبکہ موبائل سروس صبح8 بجے سے شام5بجے تک بند رہی گی

اپنا تبصرہ بھیجیں