سعودی عرب اور روس کا تیل کی پیدوارا میں کمی کے اعلان پر عمل درآمد پر اتفاق

ریاض،سعودی عرب کے پٹرولیم کے وزیر شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اپنے روسی ہم منصب الیکذنڈر نوواک سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور طلب اور رسد پر تبادلہ خیال کیاگیا۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا کہ گذشتہ روز سعودی اور روسی وزرا پٹرولیم کے درمیان ٹیلفیون پر مشارت ہوئی۔ دونوں وزیروں نے تیل کی کمی کے اعلان پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سعودی عرب اور روس نے باور کرایا کہ دونوں ممالک حال ہی میں اوپیک پلس اجلاس کے دوران تیل کی پیدوارا میں کمی کے اعلان پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔خیال رہے کہ حال ہی میں اپیک پلس اجلاس کے دوران تیل پیدا کرنے والے ممالک نے کرونا بحران کے موقعے پر عالمی سطح پر تیل کی طلب میں کمی کے بعد اس کی پیداوار میں کمی پر اتفاق کیا تھا۔سعودی عرب اور روس نے اوپیک پلس اجلاس میں طے پانے والے فیصلوں کی حمایت کرتے ہوئے ان پرعمل درآمد کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں