لاپتہ افراد کی بازیابی وقت کی اہم ضرورت ہے، ہدایت الرحمان بلوچ
کوئٹہ: جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ گوادر مکران کے مظلوم عوام کو پینے کا صاف پانی،بجلی گیس،تعلیم وصحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہیگی لاپتہ افراد کی بازیابی وقت کی اہم ضرورت ہے۔حکمران بلوچستان کو سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت پسماندہ رکھ رہے ہیں صوبائی حکومت میں لوٹ ما روفاق واداروں کی اجازت وملی بھگت سے ہورہی ہے۔30ستمبر کو انشاء اللہ گوادر کے عوام حقوق کے حصول اور ظلم وجبر کے خلاف میدان عمل میں نکلیں گے اور جابر حکمران بے حس انتظامیہ کے خلاف بھر پور مذاحمت کی جائیگی۔ان خیالات کا اظہارانہو ں گوادر میں تقریب سے خطاب بعدازاں نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو لوٹنے تباہ کرنے وکرپشن کا بازار گرم کرنے والے آج بھی عزت دار بنے ہوئے ہیں قوم ان لٹیروں سے خبر دار رہے اور دیانت دار دین طبقات جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی الحمداللہ ہر قسم کی بدعنوانی ولوٹ مار سے محفوظ ہیں،موروثیت پارٹی کو خاندان کی پراپرٹی بنانے والے قوم وجمہوریت اور سیاست کے دشمن ہیں جماعت اسلامی ان برائیوں سے پاک اور حقیقی دینی سیاسی جمہوری پارٹی ہے انشاء اللہ ہم لٹیروں کو ناکام بناکر قوم کو حقیقی دیانت دار قیادت دیں گے تاکہ پسماندگی ظلم وجبر اورلاقانونیت کا خاتمہ ہو۔ جماعت اسلامی کے پاس باصلاحیت دین دار ہر چیلنجزسے باخبر قیادت وذمہ داران ہیں اس لیے ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ جماعت اسلامی ہی قوم کو مسائل کے گرداب سے نکال سکتی ہے۔قوم جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی نظام قائم ہواور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔بلوچستان کو سلگتے،قومی مسائل گزشتہ کئی عرصے سے قوم کو مسلط نااہل حکمرانوں نے دیے جماعت اسلامی ہی واحد آپشن ہے انشاء اللہ ہم عدل وانصاف کے اسلامی حکومت قائم کرکے بلوچستان کو خوشحال بنائیں گے۔


