حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے،، میر رؤف مینگل

خضدار،بی این پی کے مرکزی رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی میرعبدالرؤف مینگل نے کہاہے کہ موجودہ حکومت اپنے نااہلی کو چھپانے کے لئے مختلف حربے استعمال کررہی ہے موجودہ حکومت جب سے برسرے اقتدارآئی ہے ملک دن بدن اقتصادی ومعاشی طورپرزبوں حالی کا شکارہوتاجارہاہے موجودہ حکومت کے نااہل وزرا اپنی نااہلیت کوچھپانے کے لئے میڈیا کو زیرنگربنانے کے لئے آزادی اظہارے رائے پرمختلف طریقوں سے پابندی لگانے کے لئے مختلف ہتکھنڈے لگارہی ہے جس کی واضح مثال جنگ جیو میڈیا گروپ کے مالک میرشکیل الرحمان کی گرفتاری اورتمام چھوٹے بڑے پرنٹ میڈیا الیکٹرانک میڈیا کی اشتہارات کی پابندی سمیت دیگرزرائع سے میڈیا کی آوازکو دبانے کی کوشش سے یہ معلوم ہوتایے کہ موجودہ حکومت اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماررہی ہے انہوں نے میرشکیل الرحمان کیگرفتاری کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آئین میں میڈیا کو ملک کا چوتھا مینار قرار دیکر اس کے خلاف خودغیرآئینی اقدام اٹھانا بہت بڑی غلطی کا پیش خیمہ ہے جس نے بھی میڈیا کے خلاف قدم اٹھایا ہے اس کیمقدرمیں ناکامی لکھی گئی ہے انہوں نے جنگ جیو میڈیا گروپ سے منسلک تمام ورکرملازمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ بی این پی قومی اسمبلی صوبائی اسمبلی اورسینیٹ میں میڈیا کی آزادی کے لئے بھرپورآوازبلندکریگی۔ انہوں نے اس موقع پر حکومت سے پرزورمطالبہ کیا کہ میرشکیل الرحمان کو فوری طوررہا کرکے میڈیا کوآزادانہ طورپر اظہارے رائے کی آزادی دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں