بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 25نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 25نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد31946 ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے7اضلاع قلات سے 8، کوئٹہ اور مستونگ سے 7,7 خضدار، تربت اور خاران سے ایک ایک کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طوپر متاثرہ افراد کی تعداد 31946ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 26افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد31441ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد157ہے جن میں سے6ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے2کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 3.30فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے 758ٹیسٹ کئے گئے جن میں 25افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 372افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے348اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں