ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.30 فیصد ریکارڈ
اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.30 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 635 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار 742 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.30 فیصد پر آگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 39 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد27 ہزار 729 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 45 ہزار 127 ہوگئی ہے۔
Load/Hide Comments


