بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواہوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری گرمی کی شدت میں کمی موسم خوشگوار ہوگیا، لسبیلہ، اورماڑہ میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی،محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ،ژوب،، زیارت،لسبیلہ،خضدار،آواران،تربت اور بلوچستان کی ساحلی پٹی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا اس دوران چند ایک مقامات پر موسلادھاربارش بھی ہوئی، جبکہ آج جمعہ کو کوئٹہ، ژوب،، زیارت،لسبیلہ،خضدار،آواران،تربت،پنجگوراور بلوچستان کی ساحلی پٹی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش اور موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔
Load/Hide Comments


