اسرائیلی پولیس نے دوفلسطینی شہریوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا
تل ابیب:اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے یروشلم کے قدیم حصے میں مسجد الاقصی کے باہر داخلی راستے پر ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ اس خاتون نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق شہید والی 30 سالہ فلسطینی خاتون مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قباطیہ کی رہائشی تھی۔ مغربی کنارے کے شمالی حصے میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں اسرائیلی فورسز نے ایک مسلح فلسطینی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ پولیس کے مطابق اس شخص نے اسرائیلی فورسز پر فائرنگ کی تھی۔
Load/Hide Comments


