حوثی کیمپوں میں بچوں کے ساتھ زیادتی
صنعاء:یمن میں وزارت انسانی حقوق کی مشاورتی کمیٹی کی خاتون رکن ایڈوکیٹ زعفران زائد نے حوثی ملیشیا کی جانب سے ملک میں پھیلائے جانے والے بھرتی کیمپوں سے خبردار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹویٹر پر جاری وڈیو بیان میں زعفران کا کہنا تھا کہ مذکورہ کیمپوں میں ہونے والی سنگین خلاف ورزیوں کا کوئی یقین نہیں کر سکتا۔خاتون ایڈوکیٹ کے مطابق کیمپوں میں بچوں کے خلاف مرتکب جرائم میں مار پیٹ، تذلیل و توہین، تشدد اور بھوکا رکھنا شامل ہے۔البتہ زعفران زائد نے زور دے کر کہا کہ ان سب سے زیادہ خطر ناک بات یہ ہے کہ حوثیوں کے عسکری کیمپوں میں کئی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض بچوں کے گھر والے بدنامی کے خوف سے اس نیچ بات کو نظر انداز کر رہے ہیں جب کہ بعض بچوں کے اہل خانہ اس کو اہمیت نہیں دے رہے۔
Load/Hide Comments


