اوستہ محمد، پریس کلب کے صدر کے گھر چوری، چور گھر کا صفایا کر گئے
اوستہ محمد: اوستہ محمد پریس کلب کے صدر محمد حنیف بلوچ کے گھر کوئٹہ میں چوری کی واردات نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کرکے قیمتی سامان لے اڑے کوئٹہ پولیس نے موقع کا معائنہ کر کے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی صحافی برادری میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی حکام بالا چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائے تفصیلات کے مطابق پریس کلب اوستہ محمد کے صدر محمد حنیف بلوچ کے گھر منوجان روڈ کوئٹہ میں گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے گھر میں داخل ہوکر تمام قیمتی سامان چوری کرکے رفو چکر ہو گئے حیرت کی بات ہے گھر اور قریب صحت مرکز سنٹر کے مین گیٹ کے تالے بھی نہیں ٹوٹے واضح رہے کہ گھر کے فیملی کوئٹہ سے باہر گئے ہوئے تھے واقعے کی اطلاع صدر پولیس تھانہ جیل روڈ کوئٹہ کو بروقت دی گئی پولیس نے وقوعہ کا جائزہ لے کر نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کر دیا ہے اوستہ محمد کے صحافی برادری نے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو آئی جی پولیس بلوچستان اور صدر پولیس کوئٹہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنا کر پریس کلب اوستہ محمد کے صدر کہ گھر سے چوری شدہ سامان کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے۔


