کورونا،جاری رہا تو نماز تراویح اور عید الفطر گھروں میں ہی میں ادا کی جائے گی،سعودی مفتی اعظم


ریاض،سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس کی وبا جاری رہی تو نماز تراویح اور عید الفطر گھروں میں ہی میں ادا کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابقسعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ اس سال رمضان المبارک کی تروایح مسلمان اپنے گھروں میں ادا کریں کیونکہ متعلقہ حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تراویح مساجد اہتمام کرانے سے منع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کورونا کے پیش نظر نماز عید کھلی جگہوں اور مساجد میں ادا نہ کی جا سکی تو ایسے میں خطبہ کے بغیر لوگ اسے گھروں میں ادا کریں۔سعودی عرب کی حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کوویڈ 19 کے پیش نظر رمضان میں مساجد میں نماز تراویح کا اہتمام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک کورونا کی وبا ختم نہیں ہو جاتی تب تک مساجد میں نماز پر پابندی ہو گی۔