بھارتی اداکار منوج باجپائی کے والد کا انتقال
بھارت کےنامور اداکار منوج باجپائی کے والد رادھاکنت باجپائی دہلی میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے والد چند ہفتوں سے کافی بیمار تھے جبکہ منوج باجپائی ان دنوں بھارتی ریاست کیرالہ میں فلم کی عکسبندی میں مصروف تھے جو والد کے انتقال کی خبر سن کر فوراً نئی دہلی آگئے۔
رادھاکنت باجپائی کی عمر 83 برس تھی تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ کونسی بیماری میں مبتلا تھے۔
یاد رہے کہ اداکار کے والد کو گزشتہ ماہ طبیعت خراب ہونے کے سبب نئی دہلی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
طبیعت خراب ہونے کا سن کر منوج باجپائی کیرالہ سے نئی دہلی پہنچے تھے تاہم والد کے بہتر ہونے کے بعد اداکار شوٹنگ کیلئے دوبارہ کیرالہ چلے گئے تھے۔
Load/Hide Comments