پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 143ہو گئی، مریض 7ہزار 497

پاکستان میں ہر گزرتے دن کورونا کے نئے کیسز بڑی تعداد میں ریکارڈ ہو رہے ہیں، پچھلے 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8مزید افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 143ہو گئی ہے،حکام کے عداد و شمار کے مطابق اب تک مجموطی طورپر کوروناسے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 1ہزار 821ہے جبکہ 5ہزار533افراد ابھی تک اسپتالوں میں زیر اعلاج ہیں جن میں 46افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔واضح رہے بلوچستان میں بھی پچھلے کچھ دنوں سے وباء تیزی سے پھیل رہا ہے، جس سے اب تک مجموعی طور پر ریکارڈ شدہ کیسز کی تعداد بلوچستان بھر میں 351ہیں، جبکہ موذی مرض سے ہلاک افراد کی تعداد 5ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں