گوگل کا کورونا کے خلاف لڑنے والوں کو سلام

معروف سرچ انجن گوگل نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سلام پیش کرنے کیلئے اپنا ڈوڈل ان کے نام کر دیا،گزشتہ دو ہفتے سے گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ذریعے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے تمام تر لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک موونگ ایڈ ڈوڈل سیریز کا سلسلہ شروع کیا تھا جس میں ڈاکٹرز سے لے کر فرنٹ لائن پر کام کرنے والی نرسز، اسٹاف اور فوڈ سروس ورکرز، ٹرانسپورٹرز، ٹیچرز اور چائلڈ ہیلتھ کیئر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کررہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں