نصیر آباد، صراف کی دکان میں چوری، چھت میں سوراخ بنا کر آئے

نصیرآ با د:بلو چستان کے ضلع نصیرآ با د کے ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم نقب زنوں نے صراف کے دکان کا صفا یا کر دیا اور لاکھوں روپے کے زیورات طرا کر رفو چکر ہو گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو نامعلوم چور ڈیرہ مراد جما لی کے نامور صراف احمد خان رڈ کی دکان میں چھت سے سوراخ کر کے چور داخل ہوئے اور وہاں سے ایک تولہ ہار سیٹ سونا مالیت ایک لاکھ 8 بالیاں وزن ایک تولہ سونامالیت 112000پھلیاں سونا وزن 15گرام مالیت 130000ایک تعویذ 3آنا سونا مالیت 20000اور چاندی کا سامان مالیت 35000 چرا کر لے گئے۔صرافہ ایسوسی ایشن نے فوری طور پر چوروں کی گرفتاری اور سامان برآمد کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں