لسبیلہ، دریجی ماربل مائن سے پتھر نکالنے کے دوران تین کانکن پتھر تلے دبنے سے جاں بحق

حب(انتخاب نیوز)ضلع لسبیلہ کی تحصیل دریجی کے علاقہ امید آباد میں ماربل مائن سے پتھر نکالنے کے دوران تین محنت کش ایک بھاری پتھر تلے دب گئے حادثے کے نتیجے میں دو مزدور محمد رمضان اور محمد یاسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے حادثے کا شکار مزدوروں کا تعلق دریجی سے ہی بتایا جاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں